ایوانِ بالا، انتخابات اور پاکستان ۔۔۔۔۔ شاہد کاظمی

بنیادی طور پر سینیٹ Ú©ÛŒ کسی بھی تعریف Ú©Ùˆ اٹھا کر دیکھ لیجیے، چاہے وہ جدید ڈکشنری Ú©Û’ تØ+ت ہو یا پھر کسی قدیم طرز Ø+کومت Ú©Ùˆ دیکھتے ہوئے، مطلب یہی اخذ کیا جاسکتا ہے کہ یہ ایک ایسا اداراہ، ایوان، ہاؤس آج تک Ú©ÛŒ معلوم تاریخ میں شمار کیا جاتا رہا ہے اور آج بھی شمار کیا جارہا ہے، جس میں دانا لوگ شامل ہوں۔ ایسے دانا Ùˆ عقل مند لوگ جو لوئر ہاؤس، ایوان زیریں، اور پاکستان Ú©Û’ Ø+والے سے کہیں تو قومی اسمبلی میں پیش Ú©ÛŒ جانے والی قانون سازی Ú©Ùˆ پاس کرنے Ú©Û’ Ø+والے سے سیر Ø+اصل بØ+Ø« کریں کہ ایوان زیریں میں جو کارروائی ہوئی وہ ملک، قوم، عوام کےلیے کتنی بہتر ہے اور کتنی نہیں۔

ہمیں اکثر تاریخ میں Council of Elders جیسے الفاظ Ù„Ú©Ú¾Û’ نظر آتے ہیں اور ہالی ÙˆÚˆ Ú©ÛŒ قدیم تاریخ پر بنائی گئی فلموں میں بھی سننے Ú©Ùˆ ملتے ہیں۔ گھر میں کسی بڑے Ú©ÛŒ مثال Ú©Ùˆ سامنے رکھیے۔ کوئی مباØ+ثہ ہو یا فیصلہ کرنا ہو، بزرگ یا بڑے Ú©ÛŒ عقل Ùˆ دانش سے فائدہ Ø+اصل کیا جاتا ہے کہ ہر ایک Ú©Ùˆ توقع ہوتی ہے وہ اپنی عقل Ùˆ دانش Ú©Û’ تØ+ت نا صرف بہتر فیصلہ کریں Ú¯Û’ بلکہ وہ فلاØ+ کا عنصر بھی زائل نہیں ہونے دیں Ú¯Û’Û” اور ان بڑوں پر سب Ú©Ùˆ اعتماد بھی ہوتا ہے۔

قدیم روم میں سینیٹ Ú©Û’ وجود Ùˆ نشانات ایسے ہیں جو آج تک Ú©Û’ جدید دور میں قائم ہیں۔ سینیٹ، ہاؤس آف لارڈر، کونسل آف ایلڈرز، اپر ہاؤس، ایوان بالا یا کوئی بھی نام پکار لیجیے، ذہن میں آتے ہیں ایک ہی مطلب سامنے آتا ہے اور جو مطلب ہمارے دل Ùˆ دماغ میں آتا ہے وہی مطلب قدیم روم میں بھی تھا۔ جدید دور میں اگر ہم جائزہ لیں تو امریکا میں سینیٹ انتہائی مظبوط ہے۔ روس میں چیئرپرسن فیڈریشن کونسل کا عہدہ صدر Ùˆ وزیراعظم Ú©Û’ بعد تیسرا مضبوط ترین عہدہ ہے۔ اسی طرØ+ برطانوی ہاؤس آف لارڈز کا کردار بہت مضبوط ہے۔ موجودہ معلوم تاریخ میں اگر ہم بطور طالبعلم مشاہدہ کریں تو قدیم روم Ú©Û’ بعد اس وقت امریکی سینیٹ Ú©Ùˆ ہم مضبوط ترین شمار کر سکتے ہیں جہاں سینیٹ اراکین ایک مکمل اختیار رکھتے ہیں۔ اور امریکی سینیٹ کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔ اعلیٰ عہدیداروں Ú©ÛŒ اکثریت سینیٹ Ú©Ùˆ جوابدہ ہے۔

پاکستان میں Ø+الات ہمیں مختلف نظر آتے ہیں۔ یہاں ہم اکثر دیکھتے، سنتے اور مشاہدہ کرتے ہیں کہ آئینی طور پر تو سینیٹ Ú©Û’ پاس اختیارات تفویض کیے گئے ہیں۔ لیکن عملاً صورتØ+ال نمائشی سے بڑھ کر ثابت نہیں ہورہی۔ ہمیں سینیٹ میں Ø+رکت صرف سینیٹ Ú©Û’ انتخابات Ú©Û’ دوران ہی نظر آتی ہے۔ بنیادی طور پر سینیٹ ایوان زیریں Ú©ÛŒ جانب سے Ú©ÛŒ گئی قانون سازی Ú©Ùˆ دیکھ اور پرکھ سکتا ہے۔ لیکن پاکستان میں Ø+قیقی معنوں میں کیا ایسا ہورہا ہے؟ جواب تلاش کرنے Ú©ÛŒ ضرورت نہیں ہے۔ آپ کا دل خود اس سوال پر جواب نفی میں دے رہا ہوگا۔

پاکستان میں سینیٹ کا سوائے اس Ú©Û’ کہ متناسب نمائندگی تمام صوبوں Ú©Ùˆ میسر ہوئی، کوئی فائدہ بظاہر نظر نہیں آتا۔ اس Ø+والے سے ایسا بھی ہوسکتا ہے کہ جان بوجھ کر سینیٹ Ú©ÛŒ اصل افادیت اجاگر نہ Ú©ÛŒ گئی، نہ ہونے دی گئی ہو۔ آئینی طور پر صدرِ پاکستان Ú©ÛŒ ملک میں عدم موجودگی یا کسی بھی Ø+والے سے عہدہ خالی ہونے Ú©ÛŒ صورت میں چیئرمین سینیٹ ہی قائم مقام صدر Ú©Û’ فرائض سر انجام دیتے ہیں۔

ہمیں موجودہ سینیٹ انتخابات میں بھی یہ خبریں آئے روز سننے Ú©Ùˆ ملتی ہیں کہ سینیٹ میں کرپشن Ú©ÛŒ منڈی Ù„Ú¯ÛŒ ہے۔ ایک ویڈیو اس Ø+والے سے سامنے آئی کہ صوبائی اسمبلی Ú©Û’ Ù¾ÛŒ Ú©Û’ØŒ Ú©Û’ ممبران دونوں ہاتھوں سے مال سمیٹ رہے ہیں۔ لیکن اس پورے معاملے Ú©Ùˆ ایک الگ جہت Ú©Û’ ساتھ دیکھیں تو ہماری سیاسی پارٹیاں سینیٹ Ú©Û’ ساتھ کتنی سنجیدہ ہیں؟ یہ پارٹی ٹکٹس تقسیم کرنے Ú©Û’ مرØ+Ù„Û’ سے ہی واضØ+ ہوچکا ہے۔

Ø+کمران جماعت Ù†Û’ فیصل واوڈا صاØ+ب Ú©Ùˆ Ù¹Ú©Ù¹ سے نوازا، جب کہ ان پر پہلے ہی نااہلی Ú©ÛŒ تلوار لٹک رہی ہے۔ اور دوسرا وہ کس شعبہ ہائے زندگی میں کارہائے نمایاں سر انجام دے Ú†Ú©Û’ ہیں کہ ایوانِ بالا میں ان Ú©ÛŒ عقل Ùˆ دانش سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔ قریبی دوست یعنی دوست Ù…Ø+مد Ø+کومتی غیرسنجیدگی Ú©ÛŒ ایک اور مثال ہیں۔ سیف اللہ ابڑو Ú©Ùˆ Ù¹Ú©Ù¹ ملنے Ú©ÛŒ وجوہات میڈیا میں زیر بØ+Ø« لائی جاچکی ہیں۔ مولانا صاØ+ب Ú©Û’ Ø+والے سے خبریں زیر گردش ہیں کہ پارٹی ٹکٹس بھی فیملی میں ہی گردش کررہے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی وزیراعظم Ú©Ùˆ نااہلی سے نہ بچا سکی لیکن اسے سینیٹر بناکر ایوان میں بہرØ+ال واپسی کا سوچ رہی ہے۔ Ø+کومت وقت پر جتنی زیادہ ذمے داری عائد ہوتی ہے، اس سے زیادہ غیر ذمے داری سینیٹ میں ٹکٹس Ú©ÛŒ تقسیم Ú©Û’ Ø+والے سے بھی نظر آرہی ہے۔ سندھ میں Ù¾ÛŒ Ù¹ÛŒ آئی کا فیصل واوڈا Ú©Ùˆ Ù¹Ú©Ù¹ دینا کارکنان Ú©Û’ Ø+وصلے پست کررہا ہے تو Ú©Ú†Ú¾ دوستوں Ú©Ùˆ نوازنا بھی نظریاتی کارکنوں Ú©Ùˆ پسند نہیں آیا۔ بلوچستان میں ٹکٹس Ú©ÛŒ تقسیم میں غیر سنجیدگی ویسے ہی موضوع بØ+Ø« ہے۔ اسلام آباد سے Ø+کومتی جماعت کا Ù¹Ú©Ù¹ کارکن کا نصیب ہونے Ú©Û’ بجائے ایک ایسی شخصیت Ú©Û’ نصیب میں آیا جس Ú©Û’ تعلقات آمریت ہو یا جمہوریت، ہر Ø+کومت سے بہترین رہتے ہیں۔

سینیٹ آف پاکستان Ú©Û’ Ø+والے سے سیاسی جماعتوں Ú©Ùˆ اس Ø+والے سے غرض نہیں کہ اس ایوان کا کردار مضبوط کیا جائے اور Ø+قیقی معنوں میں اس Ú©ÛŒ افادیت ثابت Ú©ÛŒ جائے۔ بلکہ تمام سیاسی جماعتیں اس بات پر متفق نظر آتی ہیں کہ ہر تین سال بعد سجنے والی منڈی میں مرضی Ú©ÛŒ بولی لگا کر مرضی کا امیدوار جتوا دیا جائے اور پھر تمام مدت کےلیے اس Ú©Ùˆ ربڑ اسٹمپ Ú©Û’ طور پر استعمال کیا جائے۔ اور بس۔